سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنس دانوں کی طرف سے چاند کی سطح پر دسمبر 2020 میں چنگ اے 5 نامی چاند گاڑی بھیجی گئی۔

جس کے بعد جمع کردہ نمونوں سے چاند کی سطح پر ایچ ٹو او (H2O) یعنی پانی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ چاند گاڑی  نے چاند کی سطح سے1.7 کلوگرام مٹی اور چٹانی ٹکڑوں کو جمع کیا اور چاند گاڑی میں موجود آلات کے ذریعے ہی اس مٹی اور چٹانی ٹکڑوں کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تجزیے میں معلوم ہوا کہ چٹانی ٹکڑوں پر پانی کے لگ بھگ ’120پارٹس فی ملین‘ مالیکیولز موجود ہیں۔

کچھ چٹانی ٹکڑوں پر پانی کے مالیکیولز کی شرح 180 پارٹس فی ملین بھی پائی گئی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹیلی سکوپ اور سٹیلائٹ کے ذریعے کیے گئے مشاہدوں سے بھی ثابت ہو چکا ہے کہ چاند پر پانی چٹانوں میں ہائیڈروکسل یا پھر ایچ ٹو او کی شکل میں پایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button