سائنس و ٹیکنالوجی

موبائل صارفین کیلئے بری خبر، کال اور ڈیٹا پیکج کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ

پاکستانی کی تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنیوں نے جنوری 2022ء میں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

دکانداروں اور ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے۔

دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50 روپے سے 100روپے کر دیا ہے۔ مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10 سے 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہانہ کال پیکجز کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ کال پیکجز کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button