چین نے دنیا کا پہلا خودکار بحری بیڑہ سمندر میں اتار دیا


چین نے دنیا کا پہلا ایسا خودکار بحری بیڑہ تیار کیا ہے جس میں ڈرونز، خودکار کشتیاں اور آبدوزیں موجود ہیں۔
ویسے تو ابتدائی طور پراس کا مقصد تحقیق بتایا جارہا ہے لیکن خیال ہے کہ یہ دفاعی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوسکے گا۔
بحری بیڑے کو ’زو ہے ین‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 50 کے قریب خودکار ڈرون، کشتیاں اور چھوٹی آبدوزیں رکھی جاسکیں گی۔
اس بحری بیڑے کی لمبائی 290 فٹ ہے جو دنیا کا پہلا نیم خودکار ڈرون کیریئر ہے۔
یہ خودکار ڈرون اور کشتیاں لانچ کرے گا، ان سے رابطہ رکھے گا۔ اس میں موجود آبدوزیں، کشتیاں اور فضائی ڈرون باہم مل کر ایک مشن انجام دے سکیں گے۔
تاہم چین نے کہا ہے کہ اسے نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خودکار تو ہے لیکن اسے مصروف بندرگاہوں کے قریب نہیں رکھا جائے گا۔ اسے کھلے اور دوردراز پانیوں میں پہنچا کر ہی ریموٹ سے چلایا جائے گا۔



