سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن دینے کی سہولت کا اعلان کردیا

ٹوئٹر نے طویل انتظار کے بعد اپنے صارفین کے لیے ایڈیٹ بٹن کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر
بننے کے بعد کیا ہے۔

گزشتہ پیر کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شئیرز کے مالک بن گئے ہیں۔

تاہم ٹوئٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر کوئی ہم سے یہی پوپچھ رہا ہے، اور ہاں ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں، اور انہیں یہ خیال کسی کے پول دیکھنے کے بعد نہیں آیا۔

ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہم آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button