سائنس و ٹیکنالوجی
انسانی عمر کو اوسطاً 150 سال تک پہنچانے کی کوششیں

ایک حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسان 150 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتا ہے، اس دعوے کو ممکن بنناے کیلئے سائنس دان دن رات کوشاں ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے باصلاحیت افراد، بائیو ہیکرز سمیت متعلقہ افراد ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جو انسانی عمر کو 150 سال تک لے جانے کے ساتھ ساتھ کوویڈ کے توڑ میں مصروف ہیں۔
اگرچہ 122 سال سے زیادہ عمر پانے والے کسی شخص کا کوئی تصدیق شدہ کیس دستیاب نہیں ہے، دنیا میں اس وقت طویل العمر شخص بھی 119 سال کی عمر کو پہنچنے والا ہے۔
جیرو ایل کے محققین کہتے ہیں کہ 85 سال کی عمر تک کے 70 ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا ہے، ان میں بیماری سے لڑنے کی صلاحیت ، دل کی حالت بتاتی ہے کہ انسانی زندگی کی حد 100 سے 150 سال کے درمیان ممکن ہے۔



