ایف 16 اور جے 10 سی میں فرق، دونوں میں سے کون زیادہ بہتر؟


پاکستان کے پاس امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16 فائٹر جیٹس پہلے سے موجود ہیں، اب حال ہی میں پاکستان نے چین سے جے 10سی فائٹر جہاز بھی حاصل کئے ہیں۔
ن دونوں طیاروں میں بنیادی فرق کیا ہے اور دونوں کیا کچھ صلاحیتیں رکھتے ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
ایف 16 ایک لائٹ ویٹ، سنگل انجن، چوتھی جنریشن کا ملٹی رول طیارہ ہے، جبکہ جے 10 سی میڈیم ویٹ، سنگل انجن، 4.5 جنریشن کا ملٹی رول طیارہ ہے۔
ایف 16 میں دو پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔ اس کی لمبائی 49 فٹ 5 انچ، پروں کا پھیلاﺅ 32 فٹ 8 انچ، اونچائی 16 فٹ، ونگ ایریا 300 مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 8 ہزار 936 کلوگرام، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ ساڑھے 16 ہزار 875 کلوگرام، فیول کپیسٹی 8 ہزار 618 کلوگرام اور پاور پلانٹ 1xPratt & Whitney F100-PW-229 afterburning turbofan, 79 kN thrust dry, 131.5 kN with afterburner ہے۔
جے 10 سی کی بات کریں تو یہ سنگل سیٹ کا حامل ہے۔ اس کی لمبائی 55 فٹ 2 انچ، پروں کا پھیلاﺅ 32 فٹ 2 انچ، اونچائی 18 فٹ 8 انچ، ونگ ایریا 400 مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 9 ہزار 750 کلوگرام، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ 19 ہزار 277 کلوگرام، فیول کپیسٹی 7 ہزار 380 کلوگرام اور پاور پلانٹ 1 x WS-10B afterburning turbofan engines, 89.17 kN thrust dry, 142 kN with after burner ہے۔
ایف 16کی زیادہ سے زیادہ رفتار 2.05 ماک، فیری رینج 4217 کلومیٹر، سروس سیلنگ 58 ہزار فٹ، جی لمٹس+9 اور تھرسٹ/ویٹ 1.09ہے۔
جے 10سی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.8 میک، فیری رینج 2950 کلومیٹر، سروس سیلنگ 56 ہزار فٹ، جی لمٹس+9/-3 اور تھرسٹ/ویٹ 1.10 ہے۔
ہتھیار ساتھ لیجانے کے حوالے سے ایف 16 طیارہ جے 10سی سے کافی بہتر ہے اور کئی طرح کے میزائل، بم اور دیگر ہتھیار ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جے 10سی اس وقت صرف چین اور پاکستان کے پاس ہیں جبکہ ایف 16امریکہ، پاکستان، بحرین، چلی، ڈنمارک، مصر، یونان، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، اردن، مراکش، نیدرلینڈز، اومان، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا کے پاس ہے۔



