سائنس و ٹیکنالوجی

نوکیا کے موبائل فونز پر پابندی عائد کردی گئی

کاپی رائٹس کے تنازع پر یورپ بھر میں نوکیا فونز پر مبینہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فن لینڈ کی سمارٹ فون ساز کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل (نوکیا موبائل بھی اسی کمپنی کا برانڈ ہے) کے خلاف ’وائس ایج ای وی ایس ایل ایل سی‘ (VoiceAgeEVS LLC) کمپنی نے مقدمہ درج کرایا ہے، جس کے بعد ایچ ایم ڈی گلوبل نے یورپ کی کئی مارکیٹس میں اپنے بیشتر سمارٹ فونز کی فراہمی روک دی ہے۔

’وائس ایج ای وی ایس ایل ایل سی ‘ ایک ایسی کمپنی ہے جو سمارٹ فونز اور دیگر ایسی ڈیوائسز کے لیے وائس اور آڈیو ٹیکنالوجیز سے متعلق حق سند ایجاد اور لائسنس جاری کرتی ہے۔

اس کی طرف سے انہی حقوق کی خلاف ورزی پر ایچ ایم ڈی گلوبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں کمپنی نے بتایا ہے کہ ایچ ایم ڈی گلوبل اپنے سمارٹ فونز میں ایسی وائس اور آڈیو ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہے جن کا حق سند ایجاد ’وائس ایج ای وی ایس ایل ایل سی ‘ کے پاس ہے۔

اس مقدمے کے بعد ایچ ایم ڈی گلوبل کے بیشتر سمارٹ فونز پر جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں پابندی عائد کی جا چکی ہے اور باقی یورپی ممالک میں بھی انہیں پابندی کے خطرے کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button