سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ایک ساتھ تمام گروپس پر میسیج بھیجنا ممکن

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام “کمیونیٹیز” ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔

صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بیک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔

Here's another look at WhatsApp's upcoming Communities feature - 9to5Mac

اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔

کمپنی نے فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔  جس میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں۔

ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button