سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کھولے بنا وائس میسیج سننے کا آپشن

واٹس ایپ نے ایسے آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ایپ کھولے بغیر ہی صوتی پیغامات (وائس نوٹس)  سنے جاسکیں گے۔

سوشل سائٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر آپ کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یوں واٹس ایپ صارفین کے لیے بیک گراونڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے۔

ممکنہ آپشن سے صارفین اب پس منظر پر پیغامات سن سکیں گے، اس طرح انہیں دیگر آپشن کو استعمال کرنے کی سہولت میسر رہے گی جیسے وہ کسی دوسرے دوستوں پیغام سننے کے ساتھ چیٹ بھی کرسکتے سکیں گے۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے وقت بچا کر دیگر دوستوں کے پیغامات اور تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button