سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی وجہ بتادی۔۔۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کو چلانا بہت تکلیف دہ اور کسی رولر کوسٹر رائیڈ جیسا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے اعتراف کرتے ہوۓ کہا کہ   ٹوئٹر کو چلانا بہت تکلیف دہ اور مشکل کام ثابت ہوا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر ان کو  کوئی درست فرد ملا تو وہ اس کو  سوشل میڈیا کمپنی کو فروخت بھی کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹوئٹر کو اس لیے خریدا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ایسا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button