چین اور بھارت کے بعد عرب ملک نے بھی اے آئی نیوز اینکر متعارف

کویت نے بھی اے آئی نیوز اینکر متعارف کروادیا۔
چین اور بھارت سمیت کئی ممالک میں اس ٹیکنالوجی کو میڈیا اداروں کی جانب سے استعمال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس فہرست میں کویت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق کویت کے ایک میڈیا ادارے نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ورچوئل اینکر کو متعارف کرایا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کویت نیوز ویب سائٹ نے اے آئی نیوز اینکر کی جھلک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رکھا گیا ہے Fedha ایک ویڈیو میں پیش کی اور اس کا نام
أول مذيعة في #الكويت تعمل بالذكاء الاصطناعي
• #فضة.. مذيعة #كويت_نيوز الافتراضية
• ما هي نوعية الأخبار التي تفضلونها بتقديم #فضة زميلتنا الجديدة؟ .. شاركونا آراءكم pic.twitter.com/VlVjasSdpb
— كويت نيوز (@KuwaitNews) April 8, 2023
اس ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہے کہ ‘میں Fedha کویت کی پہلی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اینکر ہوں، آپ کونسی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں، ہم آپ کی رائے سننا چاہتے ہیں’۔



