سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نشان کیوں تبدیل کیا ؟

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنا چڑیا کا نشان تبدیل کردیا ، مقبول ترین نشان (LOGO) چڑیا کو ہٹا کے کتے کو رکھ لیا گیا ۔

یہ سب کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے اپریل فول کو تاخیر سے منانا نظر آتا ہے اور امکان یہی ہےکہ کچھ وقت کے بعد بلیو برڈ لوگو واپس آجائے گا، کیونکہ یہ تبدیلی صرف ویب ورژن پر ہوئی ہے، موبائل ایپ میں نہیں۔

ٹوئٹر کے ہوم پیج پر ہی بلیو برڈ کا لوگو تبدیل نہیں ہوا بلکہ جب ویب سائٹ کو اوپن کرنے پر لوڈنگ اسکرین کی جگہ اس کتے کی تصویر نظر آتی ہے۔
ایلون مسک نے اس تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔

ایلون مسک نے تو اس عارضی تبدیلی کی وضاحت نہیں کی مگر بیشتر صارفین کا قیاس ہے کہ یہ لوگوں کو اپریل فول بنانے کا طریقہ ہے جس پر یکم اپریل کو عمل نہیں ہوسکا۔
ٹوئٹر لوگو کی تبدیلی سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کوائن 0.094 ڈالر کا ہوگیا۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اس وقت کیا گیا جب ان کے خلاف ڈوگی کوائن کے حوالے سے ایک مقدمہ دائر ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button