سائنس و ٹیکنالوجی

پاک بھارت موسمی تبدیلیوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق پاک بھارت موسمیاتی تبدیلی کےخوفناک نتائج سے دوچار ہیں

برطانوی جریدےکی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہر سال ہیٹ ویو سے پاکستان اور بھارت کے غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  2000  سے 2019 کے درمیان جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں،پاکستان اور بھارت کے محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے  ہنگامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

 ہیٹ ویو کےسبب سیلابو ں میں اضافہ، زراعت،لائیو اسٹاک میں کمی جبکہ انفراسٹرکچر تباہ  اور مزدورکی صلاحیت میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ  شدید گرم موسم پاکستان اور بھارت میں زراعت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کےسبب گزشتہ سال دونوں ممالک کی گندم کی فصل میں 15 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان 6.5 سے 9 فیصد تک جی ڈی پی سے محروم ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button