سائنس و ٹیکنالوجی
اے آئی ٹیکنالوجی کروڑوں ملازمین کے لئیے خطرے کی گھنٹی!!

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔
اب ایک رپورٹ میں اس خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ کڑوڑوں ملازمتیں اے آئی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
امریکی سرمایہ کار ادارے Goldman Sachs ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگر اے آئی ٹیکنالوجی نے ان صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو لیبر مارکیٹ بہت بری طرح متاثر ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ افرادی قوت پر اے آئی ٹیکنالوجی سے مرتب ہونے والے اثرات بہت زیادہ نمایاں ہو سکتے ہیں، مگر بیشتر ملازمتیں اور انڈسٹریز جزوی طور پر متاثر ہوں گی
اس نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے نتیجے میں دفتری اور انتظامی پوزیشنز کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے جس کے بعد دیگر شعبوں کا نمبر ہے۔



