یوٹیوب پر سبسکرائبرز بڑھانے کے چند آسان طریقے

یوٹیوب پر پیسہ کمانے کے لیے تھوڑا صبر اور مستقل مزاجی بے حد ضروری ہے، اگر آپ گھر بیٹھ کر ماہانہ آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے کانٹینٹ کو منفرد بنانا ہوگا۔
آج ہم نئے یوٹیوبرز کو کچھ ایسی ٹپس دیں گے جنھیں دماغ میں رکھ کر آپ بھی اچھی ویڈیوز بناسکتے ہیں ۔ ان ٹپس کے ذریعے نہ صرف سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ویڈیو دیکھنے کا دورانیہ بھی بڑھنے لگے گا۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کی آواز صاف ہونی چاہیے جو کہ سننے والے کو صاف سمجھ میں آنی چاہیے۔
کوئی بھی شخص اپنے مواد سے مطمئن نہ ہو، وہ اپنے تیار کردہ مواد کا تنقیدی جائزہ بھی لیتا رہے اور دوسرے لوگوں سے بھی فیڈ بیک حاصل کرے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے وقت جو چھوٹی تصویر ویڈیو کے تھمب نیل میں نظر آتی ہے وہ اتنی پرکشش ہو کہ دیکھنے والا ویڈیو کو لازمی دیکھے اور ساتھ ہی ویڈیو کا ٹائٹل جسے ہیڈ لائن یا عنوان بھی کہا جاتا ہے، وہ بھی بہترین دیا جائے۔
یوٹیوب کے لیے ویڈیو شوٹ کرتے وقت اسکرین کا ریشو 2:1 پر سیٹ کیا جائے تو ویڈیو شاندار بنے گی۔
کسی بھی یوٹیوبر کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز اس کی کوئی ویڈیو وائرل ہونا ہے، کیوں کہ وہ ویڈیو تخلیقی صلاحیت متاثر کردیتی ہے۔



