سائنس و ٹیکنالوجی

گزشتہ چار ماہ میں فیسبک صارفین کی تعداد میں اچانک بڑا اضافہ

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں ؟

 

فیس بک کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب ہوگئی ہے۔

 

میٹا کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک میٹا کی زیرِ ملکیت پہلی سروس نہیں جس کے روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچی ہے۔

 

اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی یہ سنگ میل حاصل کیا تھا مگر فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button