سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے اب محتاط ہوجائیں

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کو دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جوکہ صارفین میں بے حد مقبول ہے۔

واٹس ایپ پر صارفین ہر قسم کا اسٹیٹس لگاتے ہیں جس سے وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر اپنے جذبات و احساسات عیاں کرتے ہیں۔

نئی اطلاعات کے مطابق جلد ہی صارفین کو اسٹیٹس لگانے میں احتیاط برتنا ہوگی کیونکہ اگر آپ کا اسٹیٹس کسی صارف کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا تو آپ کی شکایت واٹس ایپ کمپنی کو ہوسکتی ہے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’اگر کسی صارف نے قابل اعتراض اسٹیٹس لگایا تو اسے رپورٹ بھی کیا جاسکے گا۔‘

اسٹیٹس کی شکایت کرنے کے بعد اگر وہ مواد کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو کمپنی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی تاکہ وہ اگلا اسٹیٹس نہ لگاسکے۔

کمپنی کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تاہم امید ہے کہ آئندہ چند روز میں صارفین اس فیچر کو جلد استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button