سائنس و ٹیکنالوجی
ٹوئٹر نے حریف سائٹس کے لنکس پوسٹ پر پابندی لگادی

ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئیٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرنے والے اکاؤنٹس کو معطل کردیا جائے گا۔
جبکہ سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پر پابندی کے باوجود ٹوئٹر پر اشتہارات کی اجازت ہوگی۔
ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا مواد حذف کر دیا جائے گا جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرابل، اور نوسٹر جیسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس سے جڑا ہوگا۔



