سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد سرچ کیا؟

گوگل کے سرچ انجن نے 2022 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ 

گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل،  ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم تقریبات کو سرچ کیا۔

فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022ء ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔

مقبول ترین سرچز:

1. ٹی 20 عالمی کپ

2. ایشیا کپ 2022

3. پی ایس ایل 7

4. میلبرن ویدر

5. موسمی تبدیلی

6. احساس پروگرام

7. ارشد شریف

8. عامر لیاقت حسین

9. ملکہ ایلزبتھ دوم

10. نسیم شاہ

سنہ 2022ء میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں بھی مقبول ترین سرچنگ کی فہرست میں شامل رہیں۔

پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اابتدائی ٰسرچ نتائج میں شامل رہیں۔

سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:

1. مولا جٹ

2. مس مارویل

3. بلیک ایڈم

4. تھور لوَ اینڈ تھنڈر

5. ڈاکٹر اسٹرینج

6. لندن نھیں جاؤں گا

7. دی بیٹ مین

8. قائد اعظم زندہ باد

9. صنف آہن

10. ہاؤس آف دی ڈریگن

گزشتہ برس، پاکستانیوں نے سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے نسیم شاہ سرفہرست رہے۔اس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button