سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک اور ایپل کے درمیان غلط فہمی دور ہو گئی

ایلون مسک نے ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی دور کردی۔

 مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے  ایپل کمپنی کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

 ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل انکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھےایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ‘۔

 

 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا‘۔

ایلون مسک نے مزید لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچے گی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے ایپل کمپنی پر الزام عائد کیا تھا کہ ایپل نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے، اور کمپنی نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button