سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا کووڈ سے متعلق گمراہ کن مواد پر کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 کے حوالے سے گمراہ کن مواد پوسٹ کیے جانے پر اب کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ  ٹوئیٹر کی جانب سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔

 کمپنی  کی جانب سے 23 نومبر 2022 کو کووڈ پالیسی پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا، مگر صارفین کو اس بات کا علم 28 نومبر کو ہوا۔

اب ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 ویکسینز کی افادیت اور محفوظ ہونے کے حوالے سے جعلی دعوؤں پر مبنی پوسٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک خود ٹوئیٹر پر کووڈ 19 کے بارے میں گمراہ کن مواد شیئر کرچکے ہیں۔

جبکہ گزشتہ دنوں ایلون مسک کی جانب سے بلاک کیے گئے کچھ ٹوئٹر اکاؤنٹس کو عام معافی دینے  کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

جسکے بعد کووڈ کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے چند اکاؤنٹس کو بھی بحال کردیا  گیا تھا۔

ٹوئٹر نے جنوری 2020 میں کووڈ پالیسی کا نفاذ کیا تھا، جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں وبائی مرض کے حوالے سے نقصان دہ مواد کو پھیلنے سے روکنا تھا۔

جس کے بعد 11 ہزار اکاؤنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا، جبکہ ایک لاکھ کے قریب پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button