سائنس و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ صارفین اب ’’وائس نوٹ‘‘ سٹیٹس پر بھی لگا سکیں گے

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب اپنے وائس نوٹس صرف چیٹس میں نہیں بلکہ اسٹیٹس پر بھی لگاسکیں گے۔
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن کی تمام سرگرمیوں پر نظررکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا ہے کہ ایپ نے اب آئی فون صارفین کے لیے بھی وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگانے کے فیچر پر کام شروع کردیا۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرائے گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم وائس نوٹ کے اسٹیٹس پر بھی پرائیویسی ہوگی یعنی اسے صرف وہی لوگ سن سکیں گے جنہیں آپ سنانا چاہیں گے۔
ابتدائی طور پر واٹس ایپ صارفین 60 سیکنڈز یعنی ایک منٹ کا وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگاسکیں گے بعد میں اس کے دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔



