سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کا اعلان

معروف امریکی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کے بعد انکی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

 ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رائے شماری کے بعد اعلان کیا ہے کہ  ٹوئٹر کے معطل کردہ اکاؤنٹس کو عام معافی دی جائے گی۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ معطل کیئے گیئے کچھ اکاؤنٹس آئندہ ہفتے سے بحال کردیئے جائیں گے۔

 

 

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

ایلون مسک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں  معروف کہاوت ’زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھو‘ کو بھی کوٹ کیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشہور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاؤنٹس کو بھی بحال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button