ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین سے سوال

دنیا کے امیر ترین انسان اور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے اہم سوال پوچھ لیا۔
گزشتہ روز ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر معطل شدہ اکاؤنٹس کی دوبارہ بحالی سے متعلق صارفین کی رائے پوچھی ہے۔
Should Twitter offer a general amnesty to suspended accounts, provided that they have not broken the law or engaged in egregious spam?
— Elon Musk (@elonmusk) November 23, 2022
اپنے ٹوئیٹ میں اُنہوں نے سوال پوچھا کہ ’کیا ٹوئٹر کو معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیئے، اگر انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا کسی زبردست دھوکا دہی میں ملوث نہ ہوں؟‘
گزشتہ روز شیئر کیے گئے اس پول پر اب تک 26 لاکھ سے زائد لوگ اظہار رائے کرچکے ہیں۔
جبکہ اس پول کے ختم ہونے میں ابھی 11 گھنٹے باقی ہیں۔
اور اس وقت تک تمام ٹوئٹر صارفین اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔



