ناسا نے چاند کی نئی خوبصورت تصویر شیئر کردی

ناسا کےخلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی ایک نئی دلکش تصویر کھینچی ہے۔
ناسا آرٹیمیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک نئی جاذب نظر تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔
The @NASA_Orion spacecraft captured this image of the Moon during its sixth day of flight, as it approached its first outbound powered flyby of the #Artemis I mission and its closest lunar approach. https://t.co/Wt4DrDpbK3 pic.twitter.com/GPILcbPYq7
— NASA Artemis (@NASAArtemis) November 21, 2022
کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا‘۔
چاند کی یہ شاندار ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔
دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دینے والی تصویرکو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔



