سائنس و ٹیکنالوجی

زکر برگ کے مستعفی ہونے کی خبریں اصلی یا جعلی؟

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  مارک زکر برگ کے مستعفی ہونے کی خبروں سے متعلق میٹا کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ دنوں ایک نیوز ویب سائٹ نے خبر شائع کی تھی کہ 38 سالہ مارک زکربرگ 2023 میں اپنے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

جسکے بعد میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔

 

 

میٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ مارک زکربرگ کی بطور چیف ایگزیکٹو مستعفی ہونے کی خبر جعلی  ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ نے 9 نومبر کو ایک خط میں بتایا تھا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم کمپنی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں۔

ملازمین کو فارغ کیے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔

 

جب کہ میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا  ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو کمپنی سے فارغ کیا گیا ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button