سوشل میڈیا پر ٹوئٹر میمز کی بھرمار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے دفاتر بند ہونے کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایلون مسک کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دفاتر سے بڑے پیمانے پر استعفے اور برطرفیاں دیکھی گئی۔
جسکے بعد گزشتہ روز کمپنی کے سربراہی دفتر سمیت دنیا بھر میں موجود دیگر دفاتر کو عارضی طور پر بند کیئے جانے کی خبر سامنے آئی، جسکے بعد ہر کوئی پریشان ہو گیا۔
لیکن سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ ایلون مسک کی جانب سے ایک میم شیئر کرنے کے بعد شروع ہوا، جس میں ٹوئٹر کی قبر اور وہاں بیٹھے خوشی کا اظہار کرتے شخص کو دکھایا گیا۔
— Elon Musk (@elonmusk) November 18, 2022
بس پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں ’ریسٹ اِن پیس ٹوئٹر‘، ’گُڈ بائے ٹوئٹر‘ اور ’ٹوئٹر ڈاؤن‘ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔
Goodbye twitter, been a good run. #RIPTwitter pic.twitter.com/fkkUZWz2oQ
— Bish 🗽 (@thebishundercov) November 18, 2022
Ugh, end of an era. #RIPTwitter pic.twitter.com/aL3AQuoexO
— Ju✨ (@_psiloveju) November 18, 2022
جبکہ کئی صارفین یہ سوال پوچھتے نظر آئے کہ کیا ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں صرف اس لیے خریدا تھا کہ وہ اسے بند کردے؟
Why would Elon Musk spend 44 million dollars to buy twitter, just to shut it down 🧔🏻♀️🧔🏻♀️🧔🏻♀️
— Akira (@SecretSongerlk) November 19, 2022
وہیں متعدد صارفین نے ٹوئٹر بند ہونے کی صورت میں اپنے فالورز کو فیس بک اور انسٹا گرام کے آفیشل لنکس شیئر کرتے ہوئے انہیں وہاں پر فالو کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
If Twitter dies you can follow me on Facebook, Instagram, or IRL pic.twitter.com/snvBSxTJCk
— Jeremy Khan (@JeremyMcLellan) November 18, 2022



