انٹر نیشنلشوبز
نک جونس کی اسٹیج پرفارمنس پرکیا پریانکا چوپڑا نے ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنے شوہر، گلوکار نِک جونس کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں نک جونس کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران پریانکا چوپڑا کو شائقین کے درمیان کھڑے بہت ہی پرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
مزید تفصیلات کے مطابق اس ایونٹ میں پریانکا چوپڑا نے چمکدار دھاتی سیاہ رنگ کا لباس جبکہ نِک جونس نے سیاہ رنگ کے لباس کا زیب تن کیا۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی جیمز سی اسٹراؤس کی فلم’لوو اگین‘ 12 مئی 2023ء کو امریکا میں ریلیز ہوگی جبکہ ، فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ بھی اسکرین پر نظر آئیں گی۔



