تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پریوتھ چان اوچا کو سرکاری امور کی انجام دہی سے معطل کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا۔
تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت کی جانب سے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
حکم نامے کے مطابق کیس پر فیصلہ آنے تک پریوتھ چان اوچا تھائی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکیں گے۔
آئینی عدالت کی جانب سے پریوتھ چان اوچا کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 دن کی مہلت دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے طور پر حکومت میں گزارا ہوا وقت بھی آئینی طور پر طے شدہ 8 سالہ مدت میں شمار ہونا چاہئے۔
تھائی لینڈ کے آرمی چیف پریوتھ چان اوچا نے 2014ء میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا، جبکہ 2019ء میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونیوالے انتخابات کے بعد وہ سویلین وزیراعظم بنے۔



