یوکرینی صدر کو اہلیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

یوکرین کی خاتون اول اولنا کیاشکو اور ان کے شوہر صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے فیشن میگزین ‘ووگ’ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے اظہار برہمی کیا۔
یوکرینی صدر اور ان کی اہلیہ کی تصویر اکتوبر 2022 کے میگزین کی سرورق کی زینت بنیں گی، تاہم میگزین نے ابھی ان کی آن لائن تصاویر جاری کی ہیں۔
Zelensky has the time to pause for Vogue while he’s lossing thousands of soldiers everyday. You can’t get out of touch more than this. pic.twitter.com/JLMYR53WVg
— Manifesto (@jaysmanifesto) July 28, 2022
فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ایک تصویر میں خاتون اول کو فوجیوں کے درمیان بھی فیشن ایبل لباس میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے جب کہ ایک تصویر میں انہیں شوہر صدر زیلنکسی کے ہمراہ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طرح یوکرین کے لوگ زندگی بچانے کے لیے ملک سے فرار ہو رہے ہیں اور دوسری طرف وہاں یومیہ ہزاروں فوجی مارے جا رہے ہیں اور صدر کو خاتون اول کے ہمراہ فوٹوشوٹ کروانے سے فرصت نہیں مل رہی۔
صارفین نے ولو دیمیر زیلنکسی کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان کا روسی صدر سے بھی موازنہ کیا کہ ایک طرف پیوٹن جنگ کے لیے میزائل تیار کر رہے ہیں تو دوسری طرف ہمارے صدر فوٹو شوٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔



