انٹر نیشنل

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، لیکن نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی بنیادی شرط برقرار ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ جو افراد وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے وہ بغیر ویکسین لگائے مسجد الحرام جا سکتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل حرمین شریفین میں نمازوں کی ادائیگی کےلیے اعتمرنا پر بکنگ کرانا ضروری ہوتی تھی۔ وقت حاصل کرنے کے بعد توکلنا یا اعتمرنا ایپ پر مقررہ وقت کے لیے پرمٹ جاری کیاجاتا تھا۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد یا ان سے ملاقات کرنے والا شخص مسجد الحرام میں جانے سے پرہیز کرے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button