انٹر نیشنل

خاتونِ اوّل پر تنقید، تھری اسٹار جنرل نوکری سے فارغ

امریکی فوج کے ترجمان نےتصدیق کی ہے کہ ایک تھری اسٹار جنرل کو خاتونِ اول پر تنقید کے جرم میں ایکٹو ڈیوٹی آفیسرز کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جنرل گیری وولیسکی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر امریکی خاتونِ اول جل بائیڈن پر تنقید کی تھی۔

امریکی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گیری وولیسکی ایچ کیو ای ایس ایم کے عہدے پر کام کر رہے تھے جو کہ ایک انتہائی کوالیفائڈ ایکسپرٹ سینئر مشیر کا عہدہ تھا، تاہم انہیں کمبائنڈ آرمز سنٹر کے کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل تھیوڈور مارٹن نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

امریکی فوج کی ترجمان سنتھیا او سمتھ نے اپنے بیان میں جنرل (ر) گیری کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور کہا ہے کہ ان کے حوالے سے انکوائری ہو رہی ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

دوسری جانب یو ایس اے ٹوڈے کا کہنا ہے کہ جنرل گیری وولیسکی کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امریکی خاتون اول پر ذاتی نوعیت کی تنقید کی گئی تھی تاہم بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button