Healthانٹر نیشنلاہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہصحت

14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ

14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی سے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق عمرہ زائرین روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کریں۔

اس حوالے سے جاری ایئر پورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے۔

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ایئر لائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔

اعلامیہ کے مطابق ایئر پورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں۔ بین اقوامی روانگی پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button