انٹر نیشنل

کیا امریکی صدر جو بائیڈن واقعی ڈونلڈ ٹرمپ کی گولف بال لگنے سے گرے؟

امریکی صدر جو بائیڈن کے گذشتہ روز سائیکل سے گرنے کے بعد ابھی تک تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جہاں امریکی عوام نے صدر بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کے واقعے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تبصرے کیے، وہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس واقعے پر اپنی ’منفرد رائے‘ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

بائیڈن سائیکل چلاتے گر پڑے، تاہم چوٹ سے محفوظ رہے

Truth Social کے نام سے سوشل میڈیا سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خود ساختہ ویڈیو کے ذریعے جو بائیڈن کے سائیکل سے گرنے کا ’’سبب‘‘ بتانے کی کوشش کی۔

جعلی ویڈیو میں ٹرمپ گالف کھیل رہے ہیں۔ اس دوران وہ گولف سٹک سے جیسے ہی بال کو ہٹ کرتے ہیں تو گیند اگلے لمحے جو بائیڈن کو ہٹ کرتی ہے، جس کے بعد وہ سائیکل سے گرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس جعلی ویڈیو پر وائٹ ہاؤس کے حامیوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے جبکہ ٹرمپ کے ہمنوا اس کاوش پر بغلیں بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button