انٹر نیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔

غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کا کہنا ہے یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثرانداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button