انٹر نیشنل

ایک اور ایرانی نیوکلئیر سائنس دان کی پُراسرار ہلاکت

ایران میں ہر کچھ دن بعد کوئی نہ کوئی اہم شخصیت قتل ہورہی ہے یا پراسرار حالات میں موت واقع ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

اور اب ایران کے ایک جوہری سائنس دان پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے ہیں۔

میزائل اور ڈرون سائنس دان ایوب انتظاری کی مشتبہ موت کے بعد ایرانی میڈیا نے صوبہ اصفہان میں نطنز جوہری تنصیبات میں پراسرار حالات میں ایک اور ایرانی سائنس دان کی موت کا انکشاف کیا ہے۔

اگرچہ ایران کے سرکاری ذرائع نے جوہری سائنس دان کی موت کا تذکرہ نہیں کیا، لیکن ایرانی اور اسرائیلی ویب سائٹس نے کامران ملا پور نامی جوہری سائنس دان کی موت کا انکشاف کیا ہے۔ ملاپور نطنز جوہری تنصیب میں کام کر رہے تھے۔

جبکہ فارسی زبان میں سوشل میڈیا سائٹس اور ٹیلی گرام چینلز کامران ملا پور کی موت کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں اور ان کی تصاویر شائع کی گئیں۔

کامران ملاپور
کامران ملاپور

فارسی زبان کی ویب سائٹ “آوا ٹوڈے” نے بھی اس سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی اہواز کے شہر ایذج میں جوہری ادویات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ایک شہری کامران ملاپور نطنز میں “پراسرار حالات” میں انتقال کر گئے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں نطنز نیوکلیئر سائٹ پر حادثات کا ایک سلسلہ دیکھا گیا۔ ان میں دو دھماکے بھی شامل ہیں۔ ایران نے ان واقعات کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button