انٹر نیشنل

نجی طیارہ ممنوعہ فضائی حدود میں داخل، امریکی صدر اور اہلیہ کو فوراً کہاں منتقل کیا گیا؟

امریکی شہر ڈیلاویئر میں چھوٹا ہوائی جہاز صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا، جس کے بعد امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور پر ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔ بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button