انٹر نیشنل

سعودی عرب سے آبِ زم زم لانے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

ایئرلائنز کے لیے جاری نئی سفری ہدایت کے مطابق اب مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی ہو گی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آب زم زم لے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کرانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے پرواز کرنے والی ائیرلائنز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہیں ہوں گی۔

سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا کہ ہدایات کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے اور سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button