انٹر نیشنل

نائن الیون طرز کے حملے کا خدشہ، امریکا کی اہم ترین عمارت خالی کرنے کا حکم

امریکا میں کیپیٹل ہِل کی عمارت کو فضا میں مشتبہ طیارے کی موجودگی کی خبر پر خالی کروا لیا گیا۔

تاہم بعد میں پتا چلا کہ جس طیارے کو پولیس خطرہ سمجھ رہی تھی وہ جہاز ایک پروگرام کی ریہرسل کے لیے پیراٹروپرز کو لیے پرواز کر رہا تھا۔

دوسری جانب غلط اطلاع پر کیپیٹل ہل کی عمارت خالی کرانے پر ارکان کانگریس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پر برس پڑے۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے اس حوالے سے کہا کہ غفلت اور غیرذمہ داری کے باعث کیپیٹل ہل میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button