کم عمر لڑکی سے معاشقے پر ناروے کے وزیر دفاع مستعفی


ناروے کے وزیر دفاع ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ خفیہ معاشقے کی معلومات منظرعام پر آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
وزیر دفاع کا عشق ایک 18 سالہ ہائی اسکول کی طالبہ کے ساتھ سال 2005 میں شروع ہوا تھا جب ایناکسن خود 50 برس کے تھے۔
وزیر دفاع اوڈ روجر ایناکسن کا اپنے سے انتہائی کم عمر لڑکی کے ساتھ طویل عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔
ناروے کے وزیراعظم جوناس گاہر سٹور نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ’انہوں وزیر دفاع کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور یہ ایک ضروری فیصلہ تھا۔
اوڈ روجر ایناکسن نے اپنے رومانوی تعلق کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے کئی بُرے فیصلے کیے اور وہ اپنے فعل پر معافی مانگتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کی زندگی مشکل ہوئی۔
ناروے کے اخبار وی جی نے لکھا کہ طالبہ اسکول ٹرپ پر ناروے کی پارلیمنٹ کے دورے پر آئی تھیں جب ان کی ملاقات سینٹر پارٹی کے رکن ایناکسن سے ہوئی۔
اخبار کے مطابق اسکول ٹرپ کے بعد طالبہ اور ایناکسن کے درمیان انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ایک رومانوی تعلق قائم ہوا۔



