انٹر نیشنل

داعش کا اسرائیل پر حیران کردینے والا حملہ، 2 ہلاک دسیوں زخمی

عالمی دپشتگرد تنظیم داعش نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، جس میں اسرائیلی پولیس کے دو اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔

داعش تنظیم کی ایک پروپیگنڈہ ویب سائٹ “اعماق” پر پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ داعش کے عناصر کی جانب سے دہرے حملے میں یہودی پولیس کے کم از کم دو اہل کار مارے گئے اور دیگر زخمی ہوئے۔

تنظیم کے مطابق اس کے دو ارکان اتوار کے روز فلسطین اراضی کے شمال میں واقع شہر الخضیرہ میں ہربرٹ سموئیل روڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

ان دونوں نے وہاں موجود یہودی پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یہودی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران میں پولیس کے دو ارکان ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہو گئے۔

Islamic State claims Hadera attack; minister: the two terrorists were  linked to IS | The Times of Israel
جوابی کارروائی میں مارے جانے والی داعشی دہشتگرد

سال 2017ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب داعش تنظیم نے اسرائیل میں کسی حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چار عرب وزرائے خارجہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے ساتھ جنوبی اسرائیل میں اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات کر رہے ہیں۔

Hadera terror victims named as Border Police officers Yazan Falah, Shirel  Aboukrat | The Times of Israel
داعشی حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی پولیس اہلکار

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے دفتر کے اعلان کے مطابق فوج ، پولیس اور انٹیلی جنس قیادت کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حملے کے مقام کا دورہ کیا۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے اس حملے کو سراہتے ہوئے ایک “دلیرانہ کارروائی” قرار دیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اتوار کی رات ہونے والا دہشت گرد حملہ پرتشدد سوچ کے حامل شدت پسندوں کی کوشش تھی، اسرائیل دہشت گردی کے خلاف بنا کسی رعایت جنگ جاری رکھے گا”۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے بھی الخضیرہ شہر میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل کا دورہ کرنے والے بلنکن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “ہم اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں”۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button