روسی صدر کو قتل کئے جانے کا امکان، ہزار سے زائد ذاتی عملہ نوکری سے فارغ


روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین پر بمباری کے بعد اب اپنی ہی موت کا ڈر ستارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ ایٹمی حملے کے خوف سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کو ایک پراسرار زیر زمین شہر میں چھپا دیا ہے جبکہ اپنی جان کو خطرے میں دیکھتے ہوئے 1000 سے زائد ذاتی عملےکے ارکان کو کام سے نکال دیا ہے۔
پیوٹن کو خدشہ ہے کہ انہیں زہر دے کر ہلاک کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہنا ہے کہ روس کی کئی سینئر سیاسی شخصیات نے پیوٹن کے قریبی لوگوں کو ان کے قتل کی کوشش کرنے کی ترغیب دی ہے۔
جنوبی کیرولینا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ٹویٹ کر کے پیوٹن کے قتل کا مطالبہ کیا تھا۔
لنڈسے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب ختم کرنے کا واحد طریقہ کوئی پیوٹن کو ختم کردیں، یہ آپ اپنے ملک کے لئے کریں گے، دنیا کے لئے کریں گے۔
اس کے علاوہ ایک فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کریملن کے اندر موجود لوگ بغاوت کر سکتے ہیں، یہی نہیں وہ پیوٹن کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے روسی صدر کو قتل بھی کر سکتے ہیں۔



