انٹر نیشنل

کرونا کا مزاق اڑانے والی گلوکارہ کرونا سے ہلاک

کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مذاق سمجھنے والی چیک ری پبلک کی گلوکارہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

 

کرونا وائرس کی مہلک وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کر کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرچکا ہے اس کے باوجود کچھ بہت سے لوگ اب بھی کرونا کو سنگینی کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

 

 

ایسی ہی داستان یورپی ملک چیک ری پبلک میں رقم ہوئی جہاں معروف گلوکارہ کرونا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئیں۔

 

Czech Singer Hana Horka Dies Of Covid-19! - OtakuKartCzech Singer Hana Horka Dies Of Covid-19! - OtakuKart

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 57 سالہ گلوکارہ مہلک وبا کو مذاق سمجھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر انفیکشن کو دعوت دی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے بتایا کہ والدہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

 

 

گلوکارہ کے بیٹے جان ریک نے کہا کہ میری ماں کے ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

 

 

گلوکارہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کا ذمہ دار ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو قرار دیا ہے۔

 

 

خیال رہے چیک ری پبلک میں ہوٹلز، بار اور دیگر عوامی مقامات میں جانے کے لیے مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button