انٹر نیشنل
عرب ممالک میں نسوار کھانے پر پابندی عائد

عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل ہے، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیاگیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پراس حوالے سےآگاہی کیلئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے ہیں۔
اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک کے سفر کے دوران اپنے ساتھ ’نسوار‘ لے جانے سے منع کر دیا ہے۔



