انٹر نیشنل

‘ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے’: چین کا بھارت کو واضح پیغام

چینی فوج نے گلوان وادی سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے۔

چین نے متنازع علاقے میں نئے سال کی شروعات پر تقریب کا انعقاد کرکے بھارت کو نیا پیغام پہنچایا ہے۔

نئے سال کے پہلے ہی دن چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو متنازع علاقے گلوان وادی میں چین کا بڑا جھنڈا لہراتے اور مسلح فوجی اہلکاروں کو قومی ترانہ پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

نیو ایئر پر جاری اس ویڈیو میں ایک پہاڑ بھی نظر آرہا ہے جس پر چینی زبان میں لکھا ہے ’’کبھی بھی ایک انچ زمین نہیں دیں گے‘‘۔

چین کی جانب سے جاری ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے چین اور مودی حکومت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی پیپلز لبریشن آرمی کی ویڈیو پر سیخ پا نظر آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button