انٹر نیشنل
مائیکرو سافٹ کے بانی کی نواسی کے ساتھ تصویر وائرل

بل گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔
بل گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ۔
اس تصویر میں وہ غالباً اپنی ننھی سی نواسی کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں نواسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کب اس دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھ سکوں گا
View this post on Instagram
مزید تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جینیفر اور سابقہ اہلیہ میلینڈا گیٹس نے بھی اپنی نواسی کو ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس کا اپنی بیٹی کے امید سے ہونے اور نانا بننے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دنیا کو اب ایک نئے نظریے سے دیکھتے ہیں، نانا بننے کا تصور ہی اُنہیں جذباتی کر دیتا ہے۔



