انٹر نیشنل
شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ

شام میں اسرائیل کے فضائی حملےسے ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی شام میں کیا جانے والا اسرائیلی حملہ مارچ کے مہینے میں مسلسل چھٹا حملہ تھا جس میں پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں ہلاک ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایران کا کہنا ہےکہ اس کے افسران دمشق کی دعوت پر شام میں ایڈوائزری کردار ادا کرتے ہیں، شام میں جنگ کے دوران اب تک پاسداران انقلاب کے متعدد سینئر ممبران جاں بحق ہوچکے ہیں
اسرائیل کی جانب سے کیۓ جانے والے فضائی حملہ میں ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے اس جرم پرجواب دہ ہوگا اور اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔



