انٹر نیشنل
عمرے کے دوران طواف کرتے وقت روزے دار خاتون جائے حقیقی سے جاملیں

مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے دوران خاتون کی روح پرواز کر گئی، خوش قسمت خاتون روزے کی حالت میں تھیں۔
ذرائع کے مطابق ھبۃ القبائی نامی مصری خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ میں ہی وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
مرحومہ کے شوہر نے ان کی بحثیت زوجہ تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرماں بردار، پرہیز گار اور خدمت کرنے والی خاتون تھیں، ھبۃ نے سوگواران میں 5 بچے چھوڑے ہیں۔



