انٹر نیشنل

ملائیشیاء سے نیپال آنے والا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ19 ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔

 

 

نیپال کی فضائی حدود میں ہونے والے مسافر طیاروں کا تصادم بہت معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ٹربیولینس ہونے کے بعد سنبھل گئے۔

 

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے میں دونوں طیاروں کا کچھ حصہ آپس میں ٹکرایا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔

 

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button