انٹر نیشنل

پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی تشدد پر امریکی سینیٹر کا اظہارِ تشویش

ڈیموکریٹ امریکی  خاتون سینیٹرنے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے  ڈیموکریٹ امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیز ماسٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے، ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔

 

>امریکی سینیٹرنےمزید کہا کہ پاکستانی رہنماؤں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں، امید ہے پاکستانی رہنماعوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹر جیری روسن نے بھی پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button